سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

وہ آیات، جن کی تلاوت منسوخ ہو گئی، لیکن حکم باقی ہے
حدیث نمبر: 2957
-" سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ في الصلاة: لو أن لابن آدم واديا من ذهب لابتغى إليه ثانيا، ولو أعطي ثانيا لابتغى إليه ثالثا، ولا يملأ جوف ابن آدم.." الحديث".
عبداللہ بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں یہ آیت تلاوت کرتے سنا: اگر ابن آدم کو ایک وادی سونے کی مل جائے تو وہ دوسری کی تلاش شروع کر دے گا اور اگر دوسری بھی مل جائے تو وہ تیسری کو تلاش کرے گا، بس مٹی ہی ہے جو ابن آدم کا پیٹ بھر سکتی ہے . . .۔