سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

آدمی کے حق میں خادم سے بہتر ذکر . . . سونے سے پہلے ایک ذکر
حدیث نمبر: 2976
- (ألا أدُلُّكِ على ما هو خيرٌ لك من خادم؟! تُسَبِّحين ثلاثاً وثلاثين، وتحمدين ثلاثاً وثلاثين، وتكبِّرين أربعاً وثلاثين حين تأخذين مضجعك).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور اپنے کام کاج کا شکوہ کر کے ایک خادم کا مطالبہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے پاس تو خادم نہیں ہے۔ البتہ میں تیری رہنمائی ایسی چیز کی طرف کے دیتا ہوں جو تیری لیے خادم سے بہتر ہو گی؟ جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو تینتیس دفعہ «سبحان الله» تینتیس دفعہ «الحمد لله» اور چونتیس دفعہ «الله اكبر» کہا۔