سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

اللہ کے ذکر کے دلدادہ لوگ سبقت لے جائیں گے
حدیث نمبر: 2995
-" سبق المفردون. قالوا: يا رسول الله! ومن (المفردون)؟ قال: الذين يهترون في ذكر الله عز وجل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «مفردون» سبقت لے گئے ہیں۔ صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! «مفردون» کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کے دلدادہ ہوتے ہیں۔