سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ مانگا جائے
حدیث نمبر: 3011
-" إذا تمنى أحدكم فليستكثر، فإنما يسأل ربه عز وجل".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی (‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ کے سامنے) اپنی کسی خواہش کا اظہار کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ مانگے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔