سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

اللہ تعالیٰ سے زیادہ سے زیادہ مانگا جائے
حدیث نمبر: 3012
-" إذا سأل أحدكم فليكثر، فإنما يسأل ربه".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو زیادہ سے زیادہ مانگا کرے، کیونکہ وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہوتا ہے۔