سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول مختلف دعائیں
حدیث نمبر: 3019
-" من قال: أستغفر الله... الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه ثلاثا غفرت له ذنوبه وإن كان فارا من الزحف".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے تین دفعہ یہ دعا پڑھی: میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں، جس کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ زندہ ہے اور قائم رکھنے والا ہے اور میں اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ تو اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے، اگرچہ اس نے میدان جنگ سے فرار ہونے والے (‏‏‏‏کبیرہ) گناہ کا ارتکاب کیا ہو۔ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن مسعود، مولائے رسول سیدنا زید، سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا برا بن عازب رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔