سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول مختلف دعائیں
حدیث نمبر: 3034
- (كان يدعوُ ربَّه فيقولُ: اللهمَّ! متِّعني بسمعِي وبصري، واجعلهُمَا الوارث منِّي، وانصرني على من ظَلَمني، وخذ منهُ بثأرِي).
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے یہ دعا کیا کرتے تھے: اے اللہ! تو مجھے میرے کانوں اور آنکھوں سے مستفید ہونے کا موقع عطا فرما اور تا زندگی ان کو سلامت رکھ اور مجھ پر ظلم کرنے والے کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا انتقام لے۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا جابر بن عبدالله، سیدنا علی بن ابوطالب، سیدہ عائشہ، سیدنا سعد بن زرارہ، سیدنا انس بن مالک، سیدنا عبداللہ شخیر اور دوسرے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔