سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

لشکر کو الوداع کہنے کی دعا
حدیث نمبر: 3057
-" كان إذا ودع الجيش قال: أستودع الله دينكم وأمانتكم وخواتيم أعمالكم".
سیدنا عبداللہ بن زید خطمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی لشکر کو الوداع کرتے تو فرماتے: میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتموں کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔