سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

پسندیدہ یا ناپسندہدہ چیز دیکھتے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 3060
-" كان إذا رأى ما يحب قال: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات، وإذا رأى ما يكرهه قال: الحمد لله على كل حال".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، جس کی نعمتوں سے نیک کام پورے ہوتے ہیں۔ اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھتے تو فرماتے: ساری تعریف اللہ کے لیے ہے، ہر حال میں (‏‏‏‏ یعنی ہر حال میں اللہ کا شکر ہے)۔