سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

نماز سے متعلقہ دعائیں . . . دعائے استفتاح
حدیث نمبر: 3075
- (يا أم رافع! إذا قمت إلى الصلاة؛ فسبحي الله عشراً، وهلِّليه عشراً، واحمديه عشراً، وكبريه عشراً، واستغفريه عشراً، فإنك إذا سبحت عشراً قال: هذا لي، وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا كبرت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك).
سیدہ ام رافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس پر اجر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ام رافع! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس دفعہ «سبحان الله» دس دفعہ «لا اله الا الله» دس دفعہ «الحمد لله» دس دفعہ «استغفرلله» اور دس دفعہ «الله اكبر» کہہ۔ جب تو دس دفعہ «سبحان الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر میرا ہے، جب تو «لا اله الا الله» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الحمد لله» کہے گی تو وہ کہے گا: یہ ذکر بھی میرا ہے۔ جب تو «الله اكبر» کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: یہ ذکر بھی میرے لیے ہے۔ اور جب تو «استغفرلله» (‏‏‏‏میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں) کہے گی تو اللہ تعالیٰ کہے گا: میں نے تجھے بخش دیا ہے۔