سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

صبح و شام کے اذکار . . . سیدالاستغفار
حدیث نمبر: 3094
-" من قال في يوم مائتي مرة [مائة إذا أصبح، ومائة إذا أمسى]:" لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير"، لم يسبقه أحد كان قبله ولا يدركه أحد كان بعده إلا من عمل أفضل من عمله".
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے، وہ ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے صبح کو سو (۱۰۰) دفعہ اور شام کو سو (‏‏‏‏۱۰۰) دفعہ یعنی کل دو سو (‏‏‏‏۲۰۰) دفعہ یہ کلمہ پڑھا: «لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» اللہ ہی معبود برحق ہے، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے، ساری تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو (‏‏‏‏مقام و مرتبہ کے لحاظ) اس سے پہلے والے اس سے سبقت لے سکیں گے نہ بعد والے اس کے (‏‏‏‏مقام تک) رسائی حاصل کر سکیں گے، ہاں وہ آدمی جو اس سے زیادہ عمل کرے گا۔