سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

جنت الفردوس کا سوال کرنا اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 3126
- (إذا سألتُم اللهَ؛ فَسَلُوه الفِردوسَ؛ فإنه سرّ الجنّةِ، يقولُ الرّجلُ منكم لراعيهِ: عليكَ بسرِّ الوادِي؛ فإنّه أمرعُه وأعشبُه).
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ سے سوال کرو، تو جنۃ الفردوس کا سوال کرو، کیونکہ وہ جنت کا اعلیٰ و افضل حصہ ہے۔ (‏‏‏‏دیکھو تو سہی کہ) مالک اپنے چرواہے سے کہتا ہے: (‏‏‏‏مویشیوں کو) وادی کے اعلیٰ و افضل حصے میں لے جا، کیونکہ وہ زیادہ سرسبز و شاداب اور زیادہ گھاس والا ہے۔