سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

افضل شکر
حدیث نمبر: 3131
-" أفضل الذكر لا إله إلا الله وأفضل الشكر الحمد لله".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: «لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللَّـهُ» سب سے زیادہ فضیلت والا ذکر ہے اور «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» سب سے افضل کلمہ شکر ہے۔