سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے نبوی اور اس کے ثمرات
حدیث نمبر: 3135
-" اللهم أكثر ماله وولده وبارك له فيما رزقته".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (میری ماں) ام سلیم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس (انس) کے لئے دعا فرما دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کے مال اور اس کی اولاد میں اضافہ فرما اور تو نے اسے جو رزق عطا فرمایا اس میں برکت ڈال دے۔