سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

زمین و آسمان کی ہر چیز کو علم ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، ماسوائے . . .
حدیث نمبر: 3188
-" ما بين السماء إلى الأرض أحد إلا يعلم أني رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا عاصي الجن والإنس".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتے رہے، حتیٰ کہ ہم بنونجار کے ایک باغ تک جا پہنچے، اس میں ایک اونٹ تھا، جو آدمی اس باغ میں داخل ہوتا وہ اونٹ اس پر ٹوٹ پڑتا تھا، لوگوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی، آپ اس کے پاس آئے اور اس کو بلایا، وہ اپنا ہونٹ زمین پر رگڑتا ہوا آیا، یہاں تک کہ آپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏لگام لاؤ۔ آپ نے اسے لگام ڈالی اور اس کے مالک کو تھما دی، پھر، ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: زمین و آسمان کی ہر چیز جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں، ماسوائے نافرمان جنوں اور انسانوں کے۔