سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو نہ کیا جائے
حدیث نمبر: 3199
-" يا أيها الناس! لا ترفعوني فوق قدري، فإن الله اتخذني عبدا قبل أن يتخذني نبيا".
یحی بن سعید کہتے ہیں کہ ہم علی بن حسین کے پاس بیٹھے تھے، کوفی لوگوں کی ایک جماعت آئی۔ علی نے کہا: عراقیو! ہم سے اسلام کے نام پر محبت کرو۔ میں نے اپنے باپ سے سنا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگو! مجھے میرے مقام سے بلند نہ کرنا، (‏‏‏‏یاد رکھنا کہ) اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی بنانے سے پہلے بندہ بنایا ہے۔ میں نے یہ حدیث سعید بن مسیب کے سامنے ذکر کی، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبی بننے کے بعد بھی بندے تھے۔