سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی فضیلت
حدیث نمبر: 3292
-" الحسن مني والحسين من علي".
خالد بن معدان کہتے ہیں کہ سیدنا مقدام بن معدیکرب اور سیدنا عمرو بن اسود رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا مقدام سے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما فوت ہو گئے ہیں؟ انہوں نے «إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» کہا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: کیا تم اس خبر کو آزمائش سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں اس واقعہ کو ابتلا و آزمائش کیوں نہ سمجھوں، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن کو اپنی گود میں بٹھایا اور فرمایا: حسن مجھ سے ہے اور حسین، علی سے ہے۔