سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3302
-" رأيت جعفر بن أبي طالب ملكا يطير في الجنة مع الملائكة بجناحين".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جعفر بن ابوطالب کو بادشاہ کے روپ میں دیکھا، وہ جنت میں فرشتوں کے ساتھ دو پروں کے سہارے اڑ رہا تھا۔ یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا علی بن ابوطالب، سیدنا ابوعامر اور سیدنا براء رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔
حدیث نمبر: 3302M
-" لما قدم جعفر من الحبشة عانقه النبي صلى الله عليه وسلم".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا معانقہ کیا۔