سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

صحابہ کو برا بھلا کہنے والا ملعون ہے
حدیث نمبر: 3306
-" من سب أصحابي، فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میرے صحابہ کو گالیاں دیں، اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی۔