سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

بن دیکھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 3347
-" وددت أني لقيت إخواني، فقال أصحابه: أوليس نحن إخوانك؟ قال: أنتم أصحابي ولكن إخواني الذين آمنوا بي ولم يروني".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو دیکھوں۔ ‏‏‏‏صحابہ نے کہا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میرے صحابہ ہو، میرے بھائی وہ ہیں جو بن دیکھے مجھ پر ایمان لائیں گے۔