سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

خادم رسول سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حق میں نبوی دعائیں اور ان کے ثمرات
حدیث نمبر: 3356
-" اللهم أكثر ماله وولده وأطل عمره واغفر له. يعني أنسا رضي الله عنه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میری ماں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا (‏‏‏‏ اور پیارا سا) خادم ہے، اس کے حق میں دعا فرمائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں فراوانی پیدا کر، اس کو طویل عمر عطا فرما اور اسے بخش دے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا مال بہت زیادہ ہو گیا، مجھے لمبی عمر نصیب ہوئی، حتیٰ کہ میں اپنے اہل سے شرمانے لگتا اور میرے پھل پک گئے، چوتھی چیز مغفرت تھی۔