سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3402
-" أصبت وأحسنت اللهم وفقه. قاله لعبد الله بن الأرقم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک آدمی کا خط موصول ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن ارقم کو حکم دیا کہ: میری طرف سے جواب دو۔ انہوں نے جواب لکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے بہت خوب جواب لکھا ہے، اے اللہ! (‏‏‏‏عبداللہ) کو توفیق عطا فرما۔ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو ان سے مشورہ کیا کرتے تھے۔