سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

امت مسلمہ کے لیے دعائے مغفرت
حدیث نمبر: 3412
-" اللهم اغفر لعائشة ما تقدم من ذنبها وما تأخر وما أسرت وما أعلنت، وقال: والله إنها لدعوتي لأمتي في كل صلاة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرحان و شادماں دیکھ کر کہا کہ اے اللہ کے رسول! میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! عائشہ کے پہلے اور پچھلے اور اعلانیہ اور مخفی (‏‏‏‏سب) گناہ بخش دے۔ (‏‏‏‏خوشی سے) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہنسنا شروع کر دیا، یہاں تک کہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گودی میں جا پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ‏‏‏‏کیا تجھے میری دعا نے خوش کر دیا ہے؟ ‏‏‏‏انہوں نے کہا: بھلا مجھے آپ کی دعا خوش کیوں نہ کرے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏اللہ کی قسم! میں ہر نماز میں اپنی امت کے لیے یہ دعا کرتا ہوں۔‏‏‏‏