سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے دعائے نبوی
حدیث نمبر: 3414
-" اللهم فقه في الدين وعلمه التأويل".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے (‏‏‏‏ایک برتن میں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وضو کا پانی بھر کر رکھا، جبکہ آپ میری خالہ میمونہ کے گھر تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو پوچھا: وضو کے لیے پانی کس نے رکھا ہے؟ خالہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے بھانجے نے رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اس کو دین میں فقاہت عطا فرما اور تفسیر (‏‏‏‏قرآن) سکھا دے۔