سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3436
- (يَدخُلُ مِن هذا البابِ رجلٌ مِن خيرِ ذي يَمَنٍ، على وجههِ مَسحَةُ ملكٍ. فدخلَ جريرٌ).
قیس کہتے ہیں کہ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے اسلام لانے کے بعد جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا، آپ مسکرا پڑے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مو قع پر فرمایا: ‏‏‏‏اس دروازے سے یمن کا سب سے بہترین آدمی داخل ہو گا، اس کے چہرے پر بادشاہ کا نشان ہو گا۔ اتنے میں سیدنا جریر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔