سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں صحابہ کا ماضی کے واقعات پر یاد کرنا لگانا
حدیث نمبر: 3443
-" كان أصحابه صلى الله عليه وسلم يتناشدون الشعر، ويتذاكرون أشياء من أمر الجاهلية، وهو ساكت، فربما تبسم معهم".
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سو سے زیادہ دفعہ مجلس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں صحابہ اشعار پڑھتے تھے اور جاہلیت والے امور کا تذکرہ کرتے تھے، آپ خاموش بیٹھے رہتے یا بسا اوقات مسکرا دیتے تھے۔