سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 3456
-" الزبير ابن عمتي وحواري من أمتي".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏زبیر میری پھوپھی کا بیٹا ہے اور میری امت میں سے میرا مخلص دوست ہے۔ ‏‏‏‏