سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

اہل مدینہ کے حقوق
حدیث نمبر: 3506
-" اللهم من ظلم أهل المدينة وأخافهم فأخفه، وعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل منه صرف ولا عدل".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! جو مدینہ والوں پر ظلم کرے اور انہیں ڈرائے دھمکائے، تو بھی اسے ڈرا دے۔ ایسے آدمی پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہوتی ہے۔ اس کی فرضی عبادت قبول ہوتی ہے نہ نفلی۔