سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے مناقب و کرامات اور شہادت
حدیث نمبر: 3523
- (إنّما كانت تحملُه الملائكة معَهم. يعني: جنازة سعدِ بن معاذ رضي الله عنه).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ پڑا تھا، اسے دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے تو رحمن کا عرش بھی جھومنے لگ گیا۔ منافقوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ (‏‏‏‏سعد کی میت تو) بہت ہلکی ہے۔ جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دراصل لوگوں کے ساتھ فرشتے بھی سعد (‏‏‏‏کی چارپائی) اٹھانے میں (‏‏‏‏مدد کر رہے تھے)۔