سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

اہل یمن کی فضیلت
حدیث نمبر: 3529
- (لما نزلت: (إذا جاء نصر الله والفتح)، قال: أتاكم أهل اليمن؛ هم أرق قلوباً، الإيمان يمان، الفقه يمان، الحكمة يمانية).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ‏‏‏‏ جب اللہ کی مدد اور فتح آ جائے گی۔ (‏‏‏‏سورئ نصر: ۱) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏تمہارے پاس اہل یمن آ گئے ہیں وہ نرم دل والے ہیں اور یمنی ایمان، یمنی فقہ اور یمنی حکمت و دانائی (‏‏‏‏بہترین چیزیں ہیں)۔