سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

تائید دین کے لیے عدن ابین کے بارہ ہزار افراد
حدیث نمبر: 3531
-" يخرج من (عدن أبين) اثنا عشر ألفا ينصرون الله ورسوله، هم خير من بيني وبينهم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏عدن ابین سے بارہ ہزار آدمی نکلیں گے، وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں گے، وہ میرے اور اپنے مابین (‏‏‏‏کی نسلوں) میں سب سے بہتر ہوں گے۔ ‏‏‏‏