سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

کن علامات قیامت کے بعد ایمان مفید نہیں ہو گا، زمین کا چوپایہ
حدیث نمبر: 3606
- (ثلاثٌ إذا خرجنَ؛" لا ينفعُ نفساً إيمانُها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيراً": طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الأرض).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (‏‏‏‏جب قیامت کی) تین علامتیں نمودار ہوں گی تو «لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمَانِهَا خَيْرًا» (6-الأنعام:158)کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئےگا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو۔ (‏‏‏‏وہ تین نشانیاں یہ ہیں:) سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور زمین کا چوپایہ۔