سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

علامات قیامت پے در پے آنے والی ہوں گی
حدیث نمبر: 3608
-" الآيات خرزات منظومات في سلك، فإن يقطع السلك يتبع بعضها بعضا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علامات قیامت تو ایک لڑی میں پروئے ہوئے منکوں کی طرح ہیں، اگر لڑی ٹوٹ جائے تو (‏‏‏‏منکے) لگاتار گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔