سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

زمانہ فتن کے احکام
حدیث نمبر: 3621
-" غشيتكم الفتن كقطع الليل المظلم، أنجى الناس فيه رجل صاحب شاهقة يأكل من رسل غنمه، أو رجل آخذ بعنان فرسه من وراء الدرب يأكل من سيفه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح تمہیں فتنے ڈھانپ لیں گے، نجات پانے والا آدمی وہ ہو گا جو (‏‏‏‏پہاڑوں وغیرہ کی) بلند و بالا چوٹیوں پر فروکش ہو کر بکریوں کے دودھ پر گزارا کرتا رہے گا یا وہ آدمی جو اپنے گھوڑے کی لگام تھام کر شاہراہ حیات سے پرے (‏‏‏‏مصروف جہاد ہو گا) اور اپنی تلوار (‏‏‏‏کی غنیمتوں) سے کھائے گا۔