سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

اس امت کے بدترین لوگ، بہترین لوگوں پر مسلط کب ہوں گے؟
حدیث نمبر: 3632
-" إذا مشت أمتي المطيطاء وخدمها أبناء الملوك أبناء فارس والروم سلط شرارها على خيارها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میری امت متکبرانہ چال چلے گی اور فارس و روم کے بادشاہوں کے بیٹے ان کے خادم ہوں گے تو بدترین لوگ بہترین لوگوں پر مسلط ہو جائیں گے۔