سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

دجال اور اس کی شکل اور صفات
حدیث نمبر: 3649
-" تعلموا أنه لن يرى أحد منكم ربه حتى يموت وإنه مكتوب بين عينيه [ك ف ر]، يقرؤه من كره عمله".
عمر بن ثابت انصاری کہتے ہیں کہ مجھے ایک صحابی رسول نے بیان کیا کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دجال سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا: جان لو کہ کوئی بھی اپنے رب کو مرنے سے پہلے نہیں دیکھ سکتا اور اس دجال کی آنکھوں کے درمیان ‏‏‏‏ ک ف ر لکھا ہو گا، اس کے عمل کو ناپسند کرنے والا ہر شخص یہ الفاظ پڑھ لے گا۔