سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

دن بدن خیر والے لوگوں میں کمی آتی جائے گی
حدیث نمبر: 3667
-" تذهبون الخير فالخير، حتى لا يبقى منكم إلا مثل هذا - وأشار إلى نواة - وما لا خير فيه".
سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ خشک یا تر کھجوریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (‏‏‏‏اور صحابہ) کے سامنے پیش کی گئیں۔ انہوں نے کھائیں اور گٹھلیوں اور ردّی کجھوروں کے علاوہ کوئی چیز باقی نہ رہی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟ تم یعنی نیک اور محسن لوگ یکے بعد دیگرے فوت ہو تے رہیں گے، حتیٰ کہ ان گٹھلیوں کی طرح کے ردی اور چھٹے ہوئے لوگ باتی رہ جائیں گے۔