سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

دن بدن اللہ تعالیٰ سے دوری اور دنیوی حرص میں اضافہ ہو گا
حدیث نمبر: 3669
-" اقتربت الساعة، ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا، ولا يزدادون من الله إلا بعدا".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قریب آ چکی ہے، لیکن لوگوں میں (‏‏‏‏ دن بدن) دنیا کی حرص بڑھے گی اور اللہ تعالیٰ سے دوری میں اضافہ ہو گا۔