سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

قیامت سے پہلے تمام مومن ایک ہوا سے مر جائیں گے
حدیث نمبر: 3686
-" تجيء ريح بين يدي الساعة، تقبض فيها أرواح كل مؤمن".
سیدنا عیاش بن ابوربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت سے پہلے ایک ہوا چلے گی اور وہ ہر مومن کی روح قبض کر لے گی۔