سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

روز قیامت اللہ تعالیٰ بعض بندوں کو سوالات کے جوابات بتا دے گا
حدیث نمبر: 3690
-" إن الله يسأل العبد يوم القيامة حتى ليقول: فما منعك إذا رأيت المنكر أن تنكره، فإذا لقن الله عبدا حجته قال: أي رب! وثقت بك وفرقت من الناس".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ بندے سے قیامت کے دن سوال کرے گا، حتیٰ کہ یہ بھی پوچھے گا: جب تو نے برائی دیکھی تھی تو اس کا انکار کیوں نہیں کیا تھا؟ جب اﷲ تعالیٰ اپنے بندے کو اپنی حجت ذہن نشین کرائے گا تو وہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے تجھ پر اعتماد کیا تھا اور لوگوں سے ڈرگیا تھا۔