سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

روز قیامت ران اور ہتھیلی بھی کلام کریں گی
حدیث نمبر: 3711
-" إنكم مدعوون [يوم القيامة] مفدمة أفواهكم بالفدام، ثم إن أول ما يبين (وقال مرة: يترجم، وفي رواية: يعرب) عن أحدكم لفخذه وكفه".
بہز بن حکیم بن معاویہ اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک تم سب کو روز قیامت اس حال میں بلایا جائے گا کہ تمہارے منہ، منہ بند کے ذریعے بند ہوں گے، پہلی چیز جو تمہاری طرف سے وضاحت یا ترجمانی کرے گی وہ تمہاری ران اور ہتھیلی ہو گی۔