سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

سابقہ امتوں کی بیماریاں اس امت میں
حدیث نمبر: 3731
-" سيصيب أمتي داء الأمم، فقالوا: يا رسول الله وما داء الأمم؟ قال: الأشر والبطر والتكاثر والتناجش في الدنيا والتباغض والتحاسد حتى يكون البغي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: عنقریب میری امت کو بھی سابقہ امتوں کی بیماری لگ جائے گی۔ صحابہ نے کہا: امتوں کی بیماری سے کیا مراد ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ، اترانا، تکبر کرنا، مال و دولت کی بہتات، دنیا میں مبالغہ و فریب سے کام لینا، بغض کرنا، حسد کرنا اور بغاوت و ظلم۔ ‏‏‏‏