سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

قیامت کے دن کی مقدار ظہر سے عصر کے وقت جتنی یا پچاس ہزار سال کے برابر؟
حدیث نمبر: 3764
-" كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين ألف سنة، ثم لا ينظر الله إليكم؟!".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ‏‏‏‏ جس دن سب لوگ ربّ العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ (‏‏‏‏سورۂ مطففین: ۶) اور فرمایا: تمہارا کیا بنے گا جب اللہ تعالیٰ تمہیں ترکش میں تیر جمع کرنے کی طرح پچاس ہزار سال کے لیے (‏‏‏‏میدان محشر میں) جع کرے گا اور پھر تمہاری طرف دیکھے گا بھی نہیں۔