سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

دنیا میں سیر ہونے والے قیامت والے دن بھوکے ہوں گے
حدیث نمبر: 3774
- (إن أطول الناس جوعاً يوم القيامة؛ أكثرهم شبعاً في الدنيا)
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوجحیفہ! تم نے کیا کھایا ہے؟ میں نے کہا: روٹی اور گوشت۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت وہ لوگ سب سے زیادہ بھوکے ہوں گے جو دنیا میں پیٹ بھر کر کھاتے ہیں۔