سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

یہودیوں کے اکہتر، عیسائیوں کے بہتر اور امت مسلمہ کے تہتر فرقے، امت مسلمہ کے عوام و خواص میں فرقہ ناجیہ
حدیث نمبر: 3821
-" افترقت اليهود على إحدى وسبعين فرقة، فواحدة في الجنة وسبعين في النار، وافترقت النصارى على اثنين وسبعين فرقة فواحدة في الجنة وإحدى وسبعين في النار، والذي نفسي بيده لتفترقن أمتي على ثلاث وسبعين فرقة، فواحدة في الجنة، وثنتين وسبعين في النار، قيل: يا رسول الله من هم؟ قال: هم الجماعة".
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہودی اکہتر فرقوں میں بٹ گئے، ان میں سے ایک جنت میں داخل ہوا اور ستر جہنم میں۔ نصاری بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گئے، ان میں سے ایک جنت میں داخل ہوا اور بہتر آتش دوزخ میں۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گے، ان میں سے ایک جنت میں جائے گا اور بہتر جہنم میں۔ کہا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ (‏‏‏‏جنت میں داخل ہونے والے) کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو جماعت کی شکل میں ہوں گے۔