سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

پہلا میزبان، سب سے پہلا ختنہ
حدیث نمبر: 3829
-" كان أول من ضيف الضيف إبراهيم، وهو أول من اختتن على رأس ثمانين سنة واختتن بالقدوم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام پہلے فرد ہیں، جنہوں نے مہمانوں کی میزبانی کی اور وہی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اسی سال کے بعد ختنہ کیا اور ختنہ بھی تیشے سے کیا۔ ‏‏‏‏