سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ابراہیم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام کا حلیہ مبارک، موسی علیہ السلام احرام کی حالت میں
حدیث نمبر: 3832
ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)
امام مجاہد کہتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے۔ ایک آدمی نے کہا: اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی، البتہ یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ (‏‏‏‏اگر تم) ابراہیم علیہ السلام (‏‏‏‏کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو) تو اپنے ساتھی (‏‏‏‏یعنی مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے، ان کے بال گھونگھریالے تھے، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے ا‏‏‏‏ونٹ پر سوار تھے، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے۔