سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

بنو اسرائیل نے تورات ترک کر کے خود ایک کتاب ایجاد کر لی
حدیث نمبر: 3860
-" إن بني إسرائيل كتبوا كتابا فاتبعوه وتركوا التوراة".
ابوبردہ اپنے باپ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک بنو اسرائیل نے خود ایک کتاب لکھی اور اس کی پیروی کرنے لگ گئے اور توراۃ کو ترک کر دیا۔