سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

انبیاء پر آزمائیشں سخت ہوتی ہیں
حدیث نمبر: 3899
-" كما يضاعف لنا الأجر، كذلك يضاعف علينا البلاء".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: سیدہ ام بشر بن برا بن معرور رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مرض الموت میں تشریف لائیں، اس حال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا اور کہا: جو (‏‏‏‏ شدید) بخار آپ کو ہے، اتنا بخار تو میری نظر میں کسی کو نہیں ہوا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏جیسے ہمارے لیے اجر و ثواب کئی گنا بڑھایا جاتا ہے، اس طرح آزمائشیں بھی کئی گنا ہوتی ہیں۔ ‏‏‏‏