سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتی ہے، مگر
حدیث نمبر: 3907
-" ما تستقل الشمس فيبقى شيء من خلق الله عز وجل إلا سبح الله عز وجل وحمده إلا ما كان من الشيطان وأعتى بني آدم، فسألت عن أعتى بني آدم؟ فقال: شرار الخلق، أو قال: شرار خلق الله".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی سورج چڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ہر ایک مخلوق اس کی تسبیح بیان کرتی ہے، لیکن شیطان اور اولاد آدم میں سے اعتی قسم کے لوگ نہیں کرتے۔ میں نے سوال کیا کہ اولاد آدم میں سے اعتی لوگوں سے کون مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بدترین انسان یا فرمایا: اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے بدترین کو (‏‏‏‏اعتی کہتے ہیں)۔